اردو

urdu

ETV Bharat / state

بھاگل پورمیں فوزیہ رانا کا خطاب

ریاست بہار کے بھاگلپورمیں واقع کبیر پور میں شہریت ترمیمی قانون اور این آرسی کے خلاف شاہین باغ کے طرز پر گزشتہ ایک ماہ سے احتجاج کر رہی خواتین سے فوزیہ رانا نے خطاب کیا اور ان کا حوصلہ بڑھایا۔

فوزیہ رانا نے احتجاجی خواتین کا حوصلہ بڑھایا
فوزیہ رانا نے احتجاجی خواتین کا حوصلہ بڑھایا

By

Published : Feb 16, 2020, 9:36 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 1:47 PM IST

فوزیہ رانا جو مشہور شاعر منور رانا کی بیٹی ہیں۔

دیکھیں ویڈیو

انہوں نے ملک کی آئین کی حفاظت کے لیے بھاگلپور کے خواتین کے جذبے کو سلام کیا۔

انہوں نے کہا اگر ہم اس وقت اپنے آئین کو نہیں بچا پائے تو ہماری آنے والی نسلیں ہمیں معاف نہیں کریں گی۔

فوزیہ رانا نے کہا کہ اس مٹی میں سبھی کا خون شامل ہے، ہمارے آباو اجداد نے اس کیلئے قربانیاں دی ہیں۔

اس لئے ملک کی آئین کی حفاظت اور ملک کی سالمیت کی حفاظت کرنا ہمارا اولین فریضہ ہے۔

ہزاروں کی تعداد میں موجود احتجاجی خواتین کے سامنے اپنی باتیں رکھتے ہوئے فوزیہ رانا نے کہا کہ اترپردیش کی یوگی حکومت نے ان لوگوں کو خوف زدہ کرنے اور ڈرانے کی غرض سے کئی دفعات کے تحت مقدمے درج کیے ہیں۔ لیکن یوگی اور مودی حکومت کو یہ یاد رکھنا چاہئے کہ ہم لوگ خوف زدہ ہونے والے نہیں ہیں۔ ہم ملک کیلئے قربان ہونے کو تیار ہیں انہوں نے شاعرانہ انداز میں خواتین کا حوصلہ بڑھایا اور کہا کہ یہ لڑائی لمبی ہے اس لئے کمربستہ ہونے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہریت ترمیمی قانون، این آرسی اور این پی آر کے خلاف لڑائی صرف مسلمانوں کی لڑائی نہیں ہے بلکہ یہ پچھڑوں، دلتوں اورغریبوں کے لڑائی ہے اور اس لڑائی میں سبھی کو شامل ہونا چاہئے۔

آپ کو بتا دیں کہ فوزیہ رانا دلی کے شاہین باغ کی طرز پر پورے ملک میں دھرنا پر بیٹھی خواتین کا حوصلہ بڑھانے کیلئے شہر در شہر جاکر خواتین کا حوصلہ بڑھا رہی ہیں۔ اس سلسلے میں وہ بھاگلپور کے دورے پر تھیں۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 1:47 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details