اردو

urdu

ETV Bharat / state

Father shoots daughter پٹنہ میں باپ نے بیٹی کو گولی ماری، حالت نازک - پٹنہ میں باپ نے بیٹی کو گولی ماری

پٹنہ میں معاشقہ کے شبہ میں سنکی باپ نے اپنے بیٹی کو گولی مار دی۔ لڑکی کو زخمی حالت میں بیہٹا کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں اس کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔

پٹنہ میں باپ نے بیٹی کو گولی ماری
پٹنہ میں باپ نے بیٹی کو گولی ماری

By

Published : Aug 20, 2022, 10:35 PM IST

پٹنہ: بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں ایک سنسنی خیز قتل کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ضلع کے نوبت پور میں معاشقہ کے شبہ پر ایک باپ نے اپنی بیٹی کو 5 گولیاں ماری جس کے بعد بیٹی شدید طور پر زخمی ہوگئی۔ موقع پر موجود اہل خانہ نے بیٹی کو زخمی حالت میں بیہٹا کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ Father shoots daughter

ویڈیو

اطلاعات کے مطابق نوبت پور تھانہ علاقہ کے رینگنیا باغ گاؤں کے رہائشی رشی دیو پرساد نے اپنی 21 سالہ بیٹی مدھو کماری کو ہفتہ کے روز گولی مار کر موقع سے فرار ہو گیا۔ فائرنگ کے واقعہ سے گاؤں میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ 'بیٹی کے معاشقہ کے معاملے پر کئی روز سے باپ رشی دیو پرساد ناراض چل رہا تھا۔ کئی بار باپ، بیٹی کے درمیان جھگڑا بھی ہوچکا تھا۔ اس دوران آج رشی دیو پرساد کو جیسے ہی موقع ملا اس نے بیٹی کو گولی مار دی جس سے وہ شدید طور پر زخمی ہوگئی۔ واقعے کے بعد والد موقع سے فرار ہوگیا۔

مزید پڑھیں:

اہل خانہ نے بیٹی کو زخمی حالت میں بیہٹا کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا جہاں اس کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔ معاملے کے بعد جائے وقوع پر پہنچی پولیس نے متاثرہ کی ماں منورما دیوی سے پوچھ تاچھ کرنے کوشش کی لیکن ماں نے کچھ بتانے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ 'باپ کی غلطی سے بیٹی کو گولی لگ گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details