اردو

urdu

ETV Bharat / state

'سرکاری اسکیموں سے کسان محروم ' - کشن گنج

ریاست بہار میں مسلم اکثریت والے ضلع کشن گنج میں 80 فیصد آبادی کا پیشہ کھیتی باڑی کرنا ہے، تعلیمی اعتبار سے پسماندہ اس علاقے کے باشندگان اکثر سرکاری اسکیموں سے محروم رہ جاتے ہیں۔

ss

By

Published : Mar 12, 2019, 8:45 PM IST

اس سلسلے میں مودھو پنچایت کے سابق مکھیا ڈاکٹر شکیل احمد کا کہنا ہے کہ ضلع انتظامیہ اور بلاک انتظامیہ کی وجہ سے اکثر سرکاری اسکیموں کی جانکاری عوام تک نہیں پہنچ پاتی ہے۔ ہونا یہ چاہیے کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک اسکیموں کی جانکاری پہونچے تاکہ ہر عام و خاص سے فیضیاب ہو سکیں۔

بہار

ان کے مخالف نمائندہ مکھیا ضیاالرحمٰن کا کہنا ہےکہ سرکاری اسکیموں کی جانکاری گھر گھر پہنچائی جاتی ہے۔ہماری طرف سے کوئی لاپرواہی برتی نہیں جاتی، ہاں اگر جاننے کے باوجود بھی کوئی اسکیم کے لیے عرضی نہیں دیتے ہیں تو اس کےلیے وہ خود ذمہ دار ہیں۔

کسان صلاح کار گوپال یادو کا کہنا ہےکہ اس وقت حکومت ہند کی جانب سے سبھی کسانوں کو 6 ہزار کی مالی مدد دی جا رہی ہے۔ اس اسکیم کی جانکاری نکر ناٹک، چوپال و دیگرذرائع سے لوگوں تک پہنچائی جا رہی ہے۔
کسانوں کو حکومت کی جانب سے ملنے والی سہولیات سے آگاہ کرانے اور کھیتی باڑی سے متعلق اہم جانکاری فراہم کرانے کے لیے ہر پنچایت میں کسان صلاح کار منتخب کئے گئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details