کیمور: کسان محکمہ کوآپریٹیو سے ناراض
کیمور میں کسانوں نے محکمہ کوآپریٹیو کے افسران پر لاپرواہی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'محکمہ کی جانب سے دھان کی خریداری نہیں کی جارہی ہے جس سے کھلیانوں میں رکھے فصل کا نقصان ہونے کا خدشہ ہے۔
ریاست بہار کے ضلع کیمور میں کسان محکمہ کوآپریٹیو سے سخت ناراض ہیں۔ کسانوں کا الزام ہے کہ 'محکمہ کی لا پرواہی کے سبب پیکس ( ایگریکلچر سوسائٹی) دھان کی خریداری نہیں کر رہی ہے۔ جس سے کھلیانوں میں رکھے فصل نقصان ہورہے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق بہار حکومت کی جانب سے گزشتہ دنوں دھان کی خریداری کے لئے ضلع مجسٹریٹ کے علاوہ محکمہ کوآپریٹیو کو کئی احکامات جاری کئے تھے۔ لیکن کوآپریٹیو کے افسران کی لا پرواہی کی وجہ سے آج بھی دھان کی خریداری نہیں ہورہی ہے جس سے کسانوں کو نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔