اردو

urdu

ETV Bharat / state

'ابر رحمت کہیں زحمت نہ بن جائے' - کشن گنج

سیمانچل کے مختلف علاقوں میں گذشتہ تین چار دنوں سے مسلسل موسلادھار بارش ہورہی ہے۔ بارش سے تو کسان خوش نظر آرہے ہیں لیکن انہیں یہ خوف بھی ہے کہ یہ بارش کہیں سیلابی صورت نہ اختیار کرلے۔

کسان بارش سے خوش یہ نا خوش

By

Published : Jul 11, 2019, 11:08 PM IST

کشن گنج ضلع جہاں کی 70 فیصدی آبادی کھیتی باڑی پر منحصر ہے۔ یہاں دھان کی کھیتی خصوصی طور پر کی جاتی ہے کیونکہ اس علاقہ میں چاول کا استعمال کثرت سے کیا جاتا ہے اور دھان کی کھیتی کے لیے یہی مناسب وقت ہے اس لیے یہ بارش کسانوں کے لیے رحمت کی بارش جیسی ہے۔

متعلقہ ویڈیو

نمائندہ نے دھان کی روپائی کر رہے کسانوں اور مزدوروں سے خاص بات چیت کے دوران جاننا چاہا کہ انہیں دھان کی کھیتی کے دوران کن کن مرحلات سے گزرنے ہوتے ہیں ۔اگر سیلاب آجائے یا پھر سوکھا پڑ جائے تو کیا انہیں سرکار کی جانب سے فصل بربادی کے معاوضے ملتے ہیں یا نہیں؟

وہیں مزدوروں سے بھی جاننے کی کوشش کی گئی کہ کیا انہیں محنتانہ کے طور پر صحیح مزدوری ملتی ہے کہ نہیں۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details