اردو

urdu

ETV Bharat / state

کیمور: برقی تار کی زد میں آکر کسان ہلاک - کسان ہلاک

ریاست بہار کے کیمور میں برقی تار کی زد میں آکر ایک کسان ہلاک ہوگیا اور واقعہ کے بعد مقامی لوگوں میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

farmer dies of electric shock in kaimur
کیمور: برقی تار کی زد میں آکر کسان ہلاک

By

Published : Aug 31, 2020, 6:03 PM IST

کیمور میں تھانہ چاند کے کیسری گاؤں میں ایک شاک لگنے کی وجہ سے کسان کی موت ہوگئی۔

30 سالہ دھرمیندر پرساد اپنے کھیت میں کام کرنے کےلیے جارہا تھا جبکہ راستہ میں ٹرانسفارمر کا ایک تار گرا ہوا تھا، کسان برقی تار کی زد میں آگیا اور اس کی موت ہوگئی۔

دھرمیندر پرساد کے برقی تار کی زد میں آنے کے بعد مقامی لوگوں نے شور مچانا شروع کردیا لیکن اسے بچا نہ سکے۔

کسان کی موت کے بعد واقع پر پہنچی پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کےلیے صدر ہسپتال منتقل کردیا۔

اس واقعہ کے بعد مقامی لوگوں میں غم و غصہ پایا جاتا ہے جبکہ دھرمیندر پرساد کے ارکان خاندان نے محکمہ برقی کی کوتاہی پر شدید غصہ کا اظہار کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details