گذشتہ روز گرفتار مبینہ شدت پسند اعجاز کی نشاندہی پراس کے ساتھی عارف انصاری کی گرفتاری کے لیے اے ٹی ایس نے کئی جگہ پر چھاپے ماری کر کے ٹائمر کلاک، امونیم نائٹریٹ، جلیٹین راڈ اور تار برامد کیے جس کی تصدیق وزیر گنج ڈی ایس پی نے کی ہے
بتایا جا رہا ہے کہ اعجاز کا ساتھی 27 اگست سے ہی فرارہے۔
بم بنانے کے آلات برآمد۔ویڈیو چھاپہ ماری میں نظام کالونی میں کرائے کے مکان میں رہنے والے مالدہ بنگال کے فہد کو بھی اے ٹی ایس اور ضلع پولیس نے حراست میں لے کر پوچھ گچھ کرکے چھوڑ دیا ہے۔ فہد نے بتایا کہ 'پولیس اس کے کمرے پرگئی تھی اور کہا کہ بچہ چوری کی افواہ تیزی سے پھیلی ہے۔ پھیری کرنے والوں کونشانہ بنایا جا رہا ہے، اس لیے پھیری کا کام ابھی بند کردو اس کے بعد پولیس تھانہ لے کر گئی جہاں اعجاز اور عارف انصاری سے متعلق اس پوچھ گچھ کی گئی۔'
فہد نے پولیس کو بتایا کہ 'اعجاز اور عارف دونوں اس کے یہاں سے کپڑے لے کرجاتے تھے۔ عارف کہاں رہتا ہے اس کی جانکاری اسے نہیں ہے۔'
پولیس نے فہد کا کھاتہ اور ڈائری کے ساتھ پورے گھر کی تلاشی لی۔