گیا:بہار کے ضلع گیا کا وہ علاقہ جو کبھی نکسل کے ساتھ جرائم کی وجہ سے سرخیوں میں ہوتا تھا۔ جہاں آئے دنوں گولیوں کی تڑتڑاہٹ سنائی دیتی، تاہم آج اس علاقے میں موسیقی کی ایک سریلی آواز کی گونج اور چرچا ہے، ایک 18 برس کا لڑکا اپنی سریلی آواز سے ان ذہنوں کو پرسکون کرنے میں لگا ہے جن کی سماعتوں نے برسوں گولیوں کی آواز سنی تھی، ہم بات کررہے ہیں ضلع ہیڈ کوارٹر سے قریب سو کلو میٹر دور کوٹھی تھانہ کے ماتحت شیوا بطیسا گاوں کی، جہاں کے باشندہ محبوب علی خان کے چھوٹے بیٹے کیف خان نے اپنی سریلی آواز سے ایک الگ سماں باندھ دیا ہے۔ کیف خان نکسلی علاقے سے نکل کر ایک ٹی وی کے معروف ریلٹی شو تک جا پہنچے ہیں۔ ایک چھوٹے سے گاوں سے نکل کر کیف خان ممبئی میں اپنے ہنر کا جلوہ بکھریں گے، کیف کا سلیکشن ایک ریالٹی شو 2023 کے ٹاپ 30 میں ہوا ہے۔ اب ان کی آواز کا دیوانہ ہر کوئی بن رہا ہے۔
مشکل بھرا رہا ان کا سفر
پچھڑے گاوں سے نکل کر کامیابی کی راہیں طے کرنا آسان نہیں تھا باوجود کہ وہ اپنی محنت و لگن اور والدین کے اعتماد اور تعاون سے آگے بڑھے ہیں۔ چونکہ ضلع میں فنکاروں کے ہنر کو نکھارنے کے لیے کوئی معقول سہولت فراہم نہیں ہے۔ اس وجہ سے کیف کو بڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،کیف خان اس شو سے پہلے بھی وہ کئی مقابلہ جاتی پروگرام کے حصہ بنے اور کامیاب ہوئے ہیں، بہار اسٹیٹ سطح کے ایک شو میں وہ فرسٹ آئے اور اُنہوں نے اس پروگرام کے ونر کا خطاب جیتا تھا۔
اسٹیج شو، قوالی، صوفیانہ کلام کی محفلوں مِیں بھی اپنی پیش کش سے سامعین کو موسیقی کا دیوانہ بناتے ہیں، چونکہ جس علاقے سے ان کا تعلق ہے وہاں موسیقی کی باریکیوں کی تربیت حاصل کرنے کی کوئی سہولت دستیاب نہیں ہے۔ اس وجہ انہوں نے موسیقی کی تربیت پٹنہ سے حاصل کی۔ 12 برس کی عمر سے ہی کیف گانا گانے لگے تھے۔ پہلی بار سنہ 2017 میں ایک ٹی وی کے شو میں انہوں نے گایا اور ٹاپ 40 میں جگہ بنائی۔ اس کے بعد گھروالوں کی امید ان سے مزید بڑھ گئی اور انہیں موسیقی کی باریکیوں کو سکھوانے کے لیے پٹنہ بھیج دیا۔
کیف خان کے والد محبوب علی خان نے بتایا کہ جب انہوں نے گانے کے پیچھے ان کی دیوانگی دیکھی اور آواز سنتا تو دل مچل جاتا۔ لیکن گاوں اور ضلع میں سیکھنے کی کوئی جگہ نہیں تھی۔ اس وقت ان کے گھر میں ٹی وی بھی نہیں تھی کہ انہیں پروگراموں کے تعلق سے جانکاری حاصل ہو، لیکن بعد میں کسی طرح ان کو ایک شو کا پتہ چلا تو وہ آڈیشن کے لیے کلکتہ لیکر گئے جہاں ایک ٹی وی کے شوکے لیے ان کا انتخاب ہوا اور وہیں اس شو کے جج جو پٹنہ کے رہنے والے تھے۔ انہوں نے اپنے پاس پٹنہ بھیج کر گانے کی تربیت دلوانے کی بات کہی۔ جس کے بعد کیف کو پٹنہ میں ان کی کوچنگ میں داخلہ دلوایا اور ہفتہ میں دو دن یہ گاوں سے پٹنہ دو سو کلو میٹر کا سفر طے کرکے پہنچتے تھے۔ پٹنہ میں تربیت حاصل کرنے کے بعد ان کی پرفارمنس مزید اچھی ہوگئی اور یہی وجہ ہے کہ بہار سطح کے مقابلے میں کامیاب ہوئے اور 2019 میں ایک ٹی وی شو میں سکنڈ رہے۔
نکسل زدہ علاقوں سے نکلنے لگے ہیں فنکار