ریاست بہار کے ضلع ارریہ اسمبلی حلقہ سے عظیم اتحاد کے امیدوار و کانگریس کے موجودہ رکن اسمبلی عابدالرحمن نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پانچ برسوں میں ہر حلقہ میں ترقیاتی کام کیے ہیں۔ سڑک، پل پلیا، دیہی علاقوں میں پینے کے لیے صاف پانی اور بیت الخلا کی تعمیر کرائی ہے۔ مگر بہت ایسے کام باقی رہ گئے ہیں جسے کرنا باقی ہے۔ اگر عوام دوبارہ سے موقع دیتی ہے تو ان ادھورے کاموں کو پورا کروں گا۔
عابدالرحمن نے کہا کہ کچھ لوگوں کو مجھ سے ذاتی طور پر شکایت ہو سکتی ہے مگر اجتماعی طور پر میں نے سب کے لیے کام کیا ہے۔ جہاں تک مخالفت کی بات ہے وہ مٹھی بھر لوگ ہی کر رہے ہیں۔
عابدالرحمن نے کہا آج ملک جس ترقی کی طرف گامزن ہے وہ صرف اور صرف کانگریس کی ہی وجہ سے ہے۔ اس ملک میں جو بھی انفراسٹرکچر ہے وہ کانگریس کے دور اقتدار کی ہے۔ مرکز میں مودی حکومت اور بہار میں نتیش حکومت نے ملک اور بہار کو بربادی کے دہانے پر لے گئی جسے عوام بخوبی سمجھ رہی ہے۔