اردو

urdu

اقلیتوں کوجلد ملے گا سبسیڈی کے ساتھ 10 لاکھ روپیے کا لون: زماں خان

By

Published : Apr 2, 2021, 10:55 PM IST

بہار کی ریاستی حکومت اقلیتوں کو کاروبار کے لیے وزیر اعلیٰ اقلیتی روزگار قرض منصوبہ کے تحت 10 لاکھ روپے تک کا قرض سبسیڈی کے ساتھ مہیا کرانے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ لاک ڈاون میں کے دوران مقروض افراد کے قرض پر سود بھی حکومت معاف کرے گی۔

ریاستی حکومت نے اقلیتوں کو وزیراعلیٰ اقلیتی روزگار قرض منصوبہ کے تحت ملنے والے قرض ایک سے پانج لاکھ کو بڑھا کر 2 لاکھ سے 10 لاکھ کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ اس قرض پر حکومت نے سبسیڈی کا بھی نظم کیا ہے۔ ساتھ ہی لاک ڈاون کے دوران قرض حاصل کرنے والوں کے روزگار میں ہوئے خسارے کو دیکھتے ہوئے ان کے سود کو بھی معاف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ رواں مالی برس میں قرض کے لیے اشتہار جلد ہی شائع کیا جائے گا۔ جس میں نئے قرض منصوبے کا بھی اعلان ہو گا۔

محکمہ اقلیتی فلاح کے نئے وزیر زماں خان نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت میں بتایا کہ حکومت اقلیتوں خصوصی طور پر مسلمانوں کی فلاح کے لیے پابند عہد ہے۔'وزیر زماں خان نے بتایا کہ' وزارت کا تجربہ ان کے لیے بہتر ثابت ہو رہا ہے۔ تمام منصوبوں کی نظر ثانی کی جا رہی ہے۔ افسران کے ساتھ کئی مٹنگ ہوئی ہے۔ افسران کو کام میں تیزی لانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اضلاع میں اقلیتی رہائشی اسکول کی عمارت تعمیر ہو رہی ہے۔ معیاری کام کی ہدایت دی گئی ہے۔ کام میں کسی بھی طرح کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ گڑبڑی کرنے والوں پر سخت کارروائی ہوگی'۔اقلیتی فلاح کے وزیر زماں خان نے بتایا کہ' محکمہ اقلیتوں کی فلاح اور ترقی کے لیے پابند عہد ہے۔ وزیراعلیٰ نتیش کمار نے روز گار قرض منصوبہ کے تحت ملنے والی رقم میں اضافہ کرتے ہوئے 10 لاکھ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اب اس قرض پر سود کی سبسیڈی بھی محکمہ دیگا۔انہوں نے بتایا کہ لاک ڈاون کے دوران قرض لینے والوں کے روزگار میں ہوئے خسارے کے پیش نظر انکو سود میں رعایت دی جائے گی۔ انہوں نے قرض دینے کے لیے گواہوں کی پیچیدگی کو بھی آسان کرنے کا دعویٰ کیا ہے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details