ریاست بہار کے گیا میں واقع بودھ گیا میں ہو رہے چمپئن شپ میں ملک کی کئی ریاستوں کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا
اس چیمپئن شپ میں آندھرا پردیش کے سینئر بوائز اینڈ گرلس کی ٹیم نے چمپیئن کا خطاب جیتا، وہیں جونیئر چیمپین شپ میں مہاراشٹر کی بوائز اینڈ گرلز ٹیم نے چیمپئن شپ کا مقابلہ جیتا۔
نیشنل ویٹلفٹنگ چمپین شپ کااختتام ۔ویڈیو آندھرا پردیش کی بوائز اینڈ گرلس کی ٹیم نے 440 پوائنٹ اور مہاراشٹر کی بوائز اینڈ گرلز ٹیم نے 402 پوائنٹس لے کر چمپئن شپ کا خطاب اپنے نام کر لیا ۔
اس ٹورنامنٹ میں جونیئر خاتون کھلاڑیوں میں 163 کیلو وزن اٹھاکر مہاراشٹر کی سنیہل نے پہلامقام حاصل کیا ۔293 کیلو وزن اٹھاکر کلدیپ یادو نے پہلامقام حاصل کیا ہے
اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے بہار حکومت سے اراضی سدھار کے ایڈیشنل سکریٹری وویک سنگھ،مگدھ یونیورسیٹی کے وائس چانسلر پروفیسر راجندرپرساد، ڈسٹرک مجسٹریٹ ابھشیک کمار سنگھ ، ایس ایس پی راجیومشرا، ڈاکٹر فراست حسین، ایسوسی ایشن کے صدر سہدیو یادو وغیرہ موجودتھے ۔
گیا ضلع مجسٹریٹ ابھشیک کمار سنگھ نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے ٹورنامنٹ کو بہتر بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کی ہے جو ایک کامیاب ٹورنامنٹ کے طور پر آپ کے سامنے ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ضلع گیا میں ایسے قومی اور بین الاقوامی کھیلوں کے انعقاد کے لئے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کی ضرورت ہے اور میں اس معاملے میں مثبت کوشش کروں گا۔