اردو

urdu

ETV Bharat / state

Liquor Bottles in Darbhanga DM Office: کلکٹریٹ احاطے سے شراب کی خالی بوتلیں برآمد، دو پولیس اہلکار معطل - بہار میں سرکاری دفاتر سے شراب کی خالی بوتلیں برآمد

بہار میں شراب پر پابندی نافذ ہے پھر بھی سرکاری آفس و دیگر عوامی مقامات سے شراب کی خالی بوتلیں Liquor Bottles Found in Bihar برآمد ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ دربھنگہ کے کلٹریٹ احاطے میں شراب کی بوتلیں برآمد ہونے پر ایس ایس پی نے دو پولیس اہلکار کو معطل کردیا۔

کلکٹریٹ احاطے سے شراب کی خالی بوتلیں برآمد، دو پولیس اہلکار معطل

By

Published : Dec 4, 2021, 8:01 PM IST

بہار میںشراب بندی پر سیاست کا بازار گرم ہے۔ گذشتہ دنوں اپوزیشن رہنما تیجسوی یادو نے شراب بندی قانون پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ تیجسوی یادو کا کہنا ہے کہ بہار میں شراب بندی پوری طرح سے فیل ہے۔ اتنا سخت قانون ہونے کے بعد بھی سرکاری آفس و دیگر عوامی مقامات سے شراب کی خالی بوتلیں Liquor Bottles Found مل رہی ہیں۔

ویڈیو


اسی درمیان دربھنگہ ڈی ایم آفس کے احاطے سے شراب کی خالی بوتلیں Liquor Bottles in Darbhanga DM Office برآمد ہونے پر پولیس انتظامیہ میں افراتفری پھیل گئی۔


حالانکہ شراب کی بوتلیں ملنے کی خبر کے بعد خود دربھنگہ کے ایس ایس پی بابو رام اپنی پوری ٹیم کے ساتھ کلکٹر آفس احاطہ کا جائزہ لیا اور باریکی سے تفتیش کیا۔ لاپروائی کے الزام میں انہوں نے دو پولس اہلکار کو معطل بھی کرنے کی بات کہیں اور پورے احاطہ میں لگے سی سی تی وی فوٹیج کو کھنگال نے کی بات کہتے ہوئے اس معاملے میں ایف آئی آر درج کر آگے کی کاروائی کی بات کہیں۔'

شراب کی خالی بوتلیں کلکٹریٹ آفس کے احاطے سے برآمد ہونے پر پولیس انتظامیہ میں افراتفری کا ماحول ہے اور پولیس کی مستعدی پر سوالات بھی اٹھ رہے ہیں۔'

مزید پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details