اردو

urdu

ETV Bharat / state

فساد متاثرین کوامارت شرعیہ کی جانب سے مالی تعاون - بیت المال امارت شرعیہ

انسانیت کی خدمت اور بوقت ضرورت ان کے کام آنا ہر مذہب کی تعلیم ہے جسے تحسین کی نظر سے دیکھا جاتا ہے۔

emirate shariyah donates lohardigga riot victims
فساد متاثرین کوامارت شرعیہ کی جانب سے مالی تعاون

By

Published : Jan 14, 2021, 8:59 PM IST

ریاست بہار کی معروف دینی و فلاحی ادارہ امارت شرعیہ کی جانب سے لوہردگا فساد متاثرین کے لیے 'بیت المال امارت شرعیہ' سے مالی تعاون ارسال کیا گیا۔

دین اسلام نے انسانی خدمات کو عظیم عبادت قرار دیا ہے۔ محتاجوں اور غریبوں کی دلجوئی اور ضرورت مندوں کی مدد دین اسلام کی بنیادی تعلیم میں شامل ہے۔ امارت شرعیہ نے اسلام کی اس بنیادی تعلیم کو عملی طور پر زمین پر اتارا ہے اور خدمت خلق کے میدا ن میں اپنی منفرد شناخت قائم کی ہے ۔

ہر مصیبت میں مظلوم اور پریشان حال لوگوں کے ساتھ کھڑ ارہنا اور بلا تفریق مذہب و ملت مصیبت زدگان کے کام آنا امارت شرعیہ کی خاص پہچان ہے۔

خواہ آفت سماوی ہو ، یا زمینی مصیبت ، فرقہ وارانہ فساد ہو یا کوئی اور المیہ ،مظلوموں کی مدد کرنے اور ان کے کام آنے میں امارت شرعیہ سب سے آگے نظر آتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار امارت شرعیہ کے قائم مقام ناظم مولانا محمد شبلی القاسمی نے لوہردگا فساد متاثرین کے لیے بیت المال امارت شرعیہ سے مالی تعاون ارسال کرتے ہوئے کیا۔

یہ بھی پڑھیں: جونپور: شرقی بادشاہ کی قبر سنگ مرمر میں تبدیل

خیال رہے کہ ادارہ امارت شرعیہ بھارت کے معروف عالم دین اور ملی رہنما مولانا محمد ولی رحمانی کی امارت میں ہما وقت فلاحی کاموں میں مصروف ہے۔ اس ادارے کو ملک کی تقسیم ہند سے قبل مولانا ابو المحاسن سجاد رحمتہ اللہ علیہ نے قائم کیا تھا۔ اس ادارے میں سب سے لمبی مدت تک موجوہ امیر شریعت مولانا ولی رحمانی کے والد مولانا منت اللہ رحمانی نوراللہ مرقدہ نے 50 برس کی طویل مدت تک سربراہی کی اور ریاست بہار، اڑیسہ اور جھارکھنڈ کے تقریباً 10 ہزار سے زائد خانگی مسائل کو شریعت اسلامیہ کی روشنی میں حل کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details