اردو

urdu

الیکشن واچ اور اے ڈی آرکی رپورٹ حیرت انگیز

ریاست بہار کے الیکشن واچ اور اے ڈی آر نے اپنی رپورٹ جاری کی ہے جس میں بتایا ہے کہ پارلیمانی انتخاب کے دوسرے مرحلے کے لیے پانچ پارلیمانی حلقوں سے انتخاب لڑنے والے 68 امیدواروں میں سے 21 امیدوار ایسے ہیں جن کے خلاف جرائم کے مختلف معاملات درج ہیں۔

By

Published : Apr 16, 2019, 1:17 PM IST

Published : Apr 16, 2019, 1:17 PM IST

الیکشن واچ اور اے ڈی آرکی رپورٹ

اس رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 34 امیدوار ایسے ہیں جن کی تعلیمی لیاقت پانچویں درجے سے بارہویں درجے تک کی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ بہار میں دوسرے مرحلے کے 5 پارلیمانی حلقے میں پورنیہ، کٹیہار، بانکا بہار، بھاگلپور اور کشن گنج میں ہونے والے انتخابات میں اپنی قسمت آزما رہے 68 امیدواروں میں 21 فیصد یعنی 21 کے خلاف مختلف جرائم کے معاملات درج ہیں۔


مذکورہ حلقوں سے انتخابات لڑنے والے لوگوں میں 14 ایسے ہیں جن پر سنگین جرائم کے معاملات درج ہیں جن میں پانچ برس یا اس سے زیادہ کی سزا پانے والے جرم یا غیر ضمانتی جرم کے معاملات شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 68میں 34 امیدواروں میں پانچویں درجہ پاس ہیں ایک امیدوار نے اپنی تعلیمی لیاقت کا تذکرہ تک نھیں کیا ہے، جبکہ سات امیدواروں نے صرف اپنے کو تعلیم یافتہ بتایا ہے 45 امیدواروں نے اپنی عمر 25 سے 50 سال کے درمیان بتایا ہے جبکہ کے 21 امیدواروں نے اپنی عمر 51 سے 80 سال کے درمیان اعلان کیا ہے۔

دوسرے مرحلے کے دو امیدواروں نے اپنے پاس کچھ نہیں ہونے کا اعلان کیا ہے ان میں کشن گنج سے جے ایم ایم کے امیدوار سوکل مرمو بھہی شامل ہیں۔

21 امیدوارایسے ہیں جن کے پاس ایک کروڑ روپے سے زیادہ کا املاک ہے ان میں جے ڈی یو کے 4 کانگریس کے 3 آر جے ڈی کے دو بی ایس پی کے 2 جے ایم ایم کے 2 آپ کے ایک اور چھ آزاد امیدواروں کے نام شامل ہیں۔

پورنیہ سے کانگریس کے امیدوار پپو سنگھ اب تک کے سب سے امیر ترین امیدواروں میں شامل ہیں ان کے پاس 341 کروڑ 46 لاکھ روپے کہ املاک ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details