ریاست بہار میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے مدے نظر بہار الیکشن کمیشن کے دفتر پر جمعہ کے روز 'آل پارٹی میٹنگ' کا انعقاد کیا گیا۔ اجلاس میں بہار کی تمام سیاسی جماعتوں کے بڑے رہنما شریک ہوئے۔
اجلاس کے دوران بنیادی طور پر آئندہ بہار اسمبلی انتخابات اور انتخابی مہم کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس ختم ہونے کے بعد جے ڈی یو رہنما للن سنگھ نے کہا کہ 'ہم نے الیکشن کمیشن کو مشورہ دیا ہے کہ بہار میں ایک ہی فیز میں انتخابات ہوں۔'
للن سنگھ نے کہا کہ 'انتخابی مہم دو طریقوں سے کی جائے۔ معاشرتی دوری کا خیال رکھتے ہوئے آن لائن انتخابات کی تیاری زیادہ بہتر ہے۔ الیکشن کمیشن 'معیاری آپریٹنگ پروسیزر' کو اپنا کر انتخابی مہم کے لئے کوئی راستہ تلاش کرے۔'