اردو

urdu

By

Published : Jun 3, 2022, 7:21 PM IST

ETV Bharat / state

Ehsan Qureshi in Gaya: 'گیا جی مہوتسو' میں احسان قریشی نے سامعین کو محفوظ کیا

تین روزہ ''گیا جی مہوتسو'' میں پہنچے مزاحیہ اداکار احسان قریشی نے آخری روز اپنی کامیڈی سے لوگوں کو خوب ہنسایا۔ احسان قریشی پہلی بار گیا تشریف لائے جن کو سننے کے لیے بڑی تعداد میں لوگ دور دور سے پہنچے تھے Ehsan Qureshi attends Gaya Municipal Corporation function۔

Ehsan Qureshi in Gaya:
Ehsan Qureshi in Gaya:

گیا: ریاست بہار کے شہر گیا میں میونسپل کارپوریشن کی جانب سے تین روزہ "گیا جی مہوتسو" کا انعقاد کیا گیا ہے، جس میں مزاحیہ اداکار احسان قریشی نے شرکت کر کے عوام کو خوب ہنسایا Comedian Ehsan Qureshi in Gaya۔

ویڈیو دیکھیے۔
شہر گیا میں پہلی مرتبہ گیا جی کے نام سے مہوتسو کا انعقاد میونسپل کارپوریشن کی جانب سے کیا گیا ہے۔ تین روزہ مہوتسو منانے کے پیچھے مقصد یہ تھا کہ بلدیہ کی اسٹینڈنگ کمیٹی نے گیا کا نام گیا جی کی تجویز کو منظوری دے کر حتمی منظوری کے لیے حکومت کو بھیجا ہے۔ چونکہ گیا ہندو مذہب کے مطابق کافی اہمیت کا حامل ہے اور گیا نام ہندو مذہبی کتاب پران تک میں ملتا ہے۔ اسی ماہ میں بلدیہ نے گیا کا نام تبدیل کیا ہے اور گیا جی رکھ دیا ہے۔ اسی کے پیش نظر صفائی ستھرائی مہم چلانے کی غرض سے گیا جی مہوتسو کا انعقاد کیا گیا ہے، جس کا آج آخری دن ہے۔ اس پروگرام میں مشہور بھجن گائک انوپ جوٹالہ اور احسان قریشی کی پرفارمنس ہوئی۔ اس کے علاوہ مختلف کلاکاروں کی شرکت ہوئی۔ احسان قریشی نے اپنے مزاحیہ انداز میں سامعین کو خوب لطف اندوز کیا۔
پروگرام میں موجود لوگوں کی بھیڑ

مزید پڑھیں:



احسان قریشی نے اس دوران شہر کو صاف ستھرا رکھنے کی مہم کو کامیاب بنانے کے لیے اپنے انداز میں اپیل بھی کی۔ احسان قریشی پہلی مرتبہ گیا پہنچے تھے اس لیے ان کو سننے کے لیے دور دور سے مہوتسو میں پہنچے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details