جس میں قرب و جوار کے علاوہ گاؤں سے بڑی تعداد میں لوگ شامل ہوئے اور آئے ہوئے علماء کرام کے وعظ و نصیحت سے استفادہ کیا۔
پروگرام میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے فضیلۃ الشیخ مولانا امان اللہ مدنی شامل ہوئے جبکہ مہمان اعزازی کے طور پر سابق رکن اسمبلی ذاکر انور و ضلع پریشد کے چیئرمین آفتاب عظیم عرف پپو عظیم بھی شریک ہوئے۔
پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مولانا امان اللہ ندوی نے کہا کہ مذہب اسلام میں تعلیم پر بے انتہا توجہ دی گئی ہے حتی کہ شریعت اسلامیہ میں چودہ سو برس قبل ہی علم حاصل کرنے کو فرض قرار دے دیا گیا تھا۔ اور
’تعلیم یافتہ اور ہنر مند کبھی بے روزگار نہیں ہو سکتا ہے’۔
انہوں نے مزید کہا کہ علم حاصل کرنے میں کوئی قید نہیں ہے۔کسی بھی علم کا حاصل کرنا فائدے سے خالی نہیں ہے۔
اتنا علم حاصل کرنا ہر فرد کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ حرام و حلال کا فرق سمجھ سکے۔
وہ علم جس سے دوسروں کو فائدہ پہنچے جو نفع بخش ہو اسے حاصل کرنا ہم سب کی اولین ترجیح ہونا چاہئے۔
تاہم افسوس کی بات ہے کہ لوگوں کی توجہ اس جانب نہیں ہے جو معاشرے کی ناکامی اور خرابی کا سبب ہے۔