آر سی پی سنگھ نے ضلعی صدور کو یہ بھی ہدایت کی کہ اپنے قائد اعلی وزیراعلی نتیش کمار کے نظریات اور افکار کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک تہائی خواتین کو ضلعی کمیٹیوں میں جگہ دی جانی چاہئے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ تمام ضلعی صدور اپنے ساتھیوں کی مدد سے کوشش کریں کہ ہر ضلع کی اپنی عمارت میں پارٹی آفس ہونی چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ ضلعی صدور ضلع کے سرپرست ہیں اور ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ ضلع میں سب کو ساتھ لے کر چلیں۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ ایک ضلع میں ایک سے زیادہ گروپ ہوں ، لیکن ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہئے کہ ہمارے رہنما ایک ہیں ، جھنڈا ایک ہے اور نظریہ بھی ایک ہے۔