ریاست بہار کے شہر گیا میں سی اے اے ایکٹ کی حمایت میں یوپی کے سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ نے گاندھی میدان میں بی جے پی کے عوامی بیداری کے ایک جلسے سے خطاب کیا جبکہ حزب اختلاف کے رہنما تیجسوی یادو نے سی اے اے واین آرسی کے خلاف گزشتہ سترہ دنوں سے جاری احتجاجی دھرنا میں پہنچ کر خطاب کیا۔
یوگی آدتیہ ناتھ نے سی اے اے پر گفتگو کرتے ہوئے اس کو حکومت ہند کا ایک اہم قدم قرار دینے کی کوشش کی وہیں تیجسوی یادونے اس ایکٹ کی خامیوں اور اس کے نقصانات کوگنوایا۔
بہار اسمبلی میں حزب اختلاف کی جماعت کے رہنما تیجسوی یادو نے سی اے اے قانون کے خلاف احتجاج میں شانتی باغ میں منعقدہ غیر معینہ مدت کے دھرنے میں شامل ہو کر اس قانون کو ملک مخالف ہونے کے بارے میں اپنے دلائل پیش کئے۔
منگل کو دونوں رہنماوں کی آواز گیا میں گونجی اور اس کے بعد دونوں طرف کے کارکنان نے اپنے اپنے پروگرام کو کامیاب ہونے کی دلیلیں پیش کرتے نظر آئے۔