اردو

urdu

ETV Bharat / state

حکومت کی سرد مہری کی وجہ سے عورتوں پر مظالم؟

خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی ریاست کی کئی تنظیموں نےخواتین پر بڑھے مظالم کے خلاف اعتراض ظاہر کیا ہے۔

حکومت کی سرد مہری کی وجہ سے عورتوں پر مظالم؟
حکومت کی سرد مہری کی وجہ سے عورتوں پر مظالم؟

By

Published : Dec 24, 2020, 12:47 PM IST

ایک عالمی ادارہ نے گزشتہ دنوں ایک رپورٹ شائع کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ لاک ڈاون کے دوران خواتین عزیت کا شکار ہوئی ہیں۔ ملک کے کئی ریاستوں میں اس میں اضافہ ہوا ہے۔

اس ضمن میں ٹی وی سیریل کی مشہور اداکارہ سونل جھا نے کہا کہ حکومت کی سرد مہری کی وجہ سے عورتوں پر ظلم بڑھا ہے۔ حکومت کے دعووں سے مسئلہ حل نہیں ہو تا۔

حکومت کی سرد مہری کی وجہ سے عورتوں پر مظالم؟

سونل جھا نے خواتین پر ہو رہے ظلم کو حکومت کی ناکامی قرار دیتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاون کے دوران تو عورتوں پر مظالم کی رپورٹس آ رہی تھیں۔

حکومت کے دعوے سے صرف مسئلہ حل نہیں ہو سکتا ہے۔ اس کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جانے کی ضرورت ہے۔

سیاسی پارٹیوں اور حکومت کے اداروں کو اس کے لئے کام کرنے کی ضرورت ہے۔

نویدیتا جھا نے کہا کہ سماج میں ایسے لوگ موجود ہیں جو گھروں میں عورتوں پر تشدد کرتے ہیں۔ لاک ڈاون کے دوران پوری دنیا میں اس میں اضافہ ہوا ہے۔

ہمیں اس بات پر فکر کرنے کی ضرورت ہے کہ ہم ایسے سماج میں رہتے ہیں۔ جہاں عورت اپنے گھروں میں بھی محفوظ نہیں ہے۔ اس تعلق سے سماجی اور سیاسی طور پر بہت کام کرنے کی ضرورت ہے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details