اردو

urdu

ETV Bharat / state

کورونا کی وجہ سے پترپکچھ میلہ منعقد نہیں ہوا

بہار کے ضلع گیا میں رواں برس پتر پکچھ میلہ منعقد نہیں ہوا جس کی وجہ سے گیا اور بودھ گیا مندر کے علاقوں میں خاموشی چھائی ہوئی ہے۔ اس دوران تجارت کوبھی نقصان پہنچا ہے۔

due-to-corona-some-patriarchal-festivals-were-not-held
کورونا کی وجہ سے پترپکچھ میلہ منعقد نہیں ہوا

By

Published : Sep 5, 2020, 9:33 PM IST

ضلع گیا میں برسوں سے عالمی سطح پر مشہور پتر پکچھ میلہ کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ لیکن اس بار کووڈ-19 کی روک تھام اور بچاؤ کے پیش نظر ریاستی حکومت اور ضلع انتظامیہ نے 15 روزہ پترپکچھ میلہ کو منسوخ کردیا ہے، جس کی وجہ سے گیا دھام اور بودھ گیا میں خاموشی چھائی ہوئی ہے۔

کورونا کی وجہ سے پترپکچھ میلہ منعقد نہیں ہوا

پترپکچھ میلے میں ملک وبیرون ملک سے آکر سناتن مذہب کے ماننے والے اپنے آباواجداد کی روح کی تسکین ونجات کے لئے پنڈدان کرتے ہیں۔ پترپکچھ میں پنڈدان کی روایت کو زندہ رکھنے کے لئے پنڈا سماج خود پنڈدان کررہے ہیں۔

گیا کے مختلف پنڈودیوں، مہابودھی مندر اور بودھ گیا میں پنڈدان ادا کرتے تھے، لیکن اس سال یہ سبھی مقامات ویران پڑے ہیں۔ میلہ والے علاقے میں واقع تمام دکانیں بند پڑی ہیں۔ ہوٹل بھی بند ہیں۔

ہوٹل کاروبار سے وابستہ سوداما کمار نے بتایا کہ گذشتہ سال اس وقت ہوٹل میں پنڈدانیوں کے آنے کا عمل شروع ہوچکا تھا، ہوٹلوں میں بکنگ ہو رہی تھی۔ لیکن اس بار بودھ گیا سمیت گیا کے تمام ہوٹل کورونا کی وجہ سے بند ہیں۔ 15 دن کی اس مدت کے دوران، پتر پکچھ میلہ میں ہوٹل کے تمام کمرے بک ہو جاتے تھے، پنڈدانیوں سے ہوٹل بھرجاتے جو لگاتار 15 دن یہاں قیام کرتے تھے اور پنڈدان کرتے تھے لیکن اس بار کچھ نہیں ہوا، کورونا کی وجہ سے سارا کاروبار متاثر ہوا ہے۔

مہابودھی مندر کے بودھ بھکشو چلندا نے کہا کہ سیاحتی موسم بھی کورونا کی وجہ سے متاثر ہوا ہے اور اب پترپکچھ میلہ کی منسوخی کے بعد اب پنڈدانیوں کا آنا بھی بند ہوگیا ہے۔کافی تعداد میں پنڈدانی مہابودھی مندر میں آکر پنڈان پیش کرتے تھے۔ لیکن مندر بھی کورونا کی وجہ سے بند ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details