گیا: شہر میں نگر میونسپل کارپوریشن Gaya Municipal Corporation نے راہگیروں کے پینے کے پانی کا انتظام کیا ہے تاہم میونسپل کارپوریشن کی نیند ای ٹی وی بھارت اردو کی خبر کے بعد کھلی ہے۔ دراصل گزشتہ ہفتہ ای ٹی وی بھارت اردو نے "گیا میں شدید گرمی سے لوگ پریشان ہیں" کے عنوان سے خبر شائع کی تھی جس میں اہتمام کے ساتھ میونسپل کارپوریشن اور انتظامیہ کے کاموں اور انتظامات کے حوالے سے بتایا گیا تھا۔
ETV Bharat Urdu News Impact: گیا میں ای ٹی وی بھارت اردو کی خبر کے بعد پینے کے پانی کا انتظام کیا گیا
شہر گیا میں راہگیروں کے پینے کے پانی کا انتظام کیا گیا ہے۔ یہ انتظام میونسپل کارپوریشن کی جانب سے کیا گیا ہے اور پانی پلانے کے لیے ملازمین کی تعیناتی بھی کی گئی ہے۔ Drinking Water Arranged After the News of ETV Bharat Urdu
اس خبر کا میونسپل کارپوریشن کے ذمہ داران نے سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے شہر کے درجنوں مقامات پر پینے کے پانی کا انتظام کرایا ہے اور باضابطہ سبھی جگہوں پر بلدیہ کا پوسٹر بھی لگا ہے۔ اس حوالے سے میئر گنیش پاسوان نے نمائندہ کو فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میونسپل کارپوریشن کی جانب سے گرمی بچاؤ کے لیے معقول انتظامات کیے گئے ہیں لیکن کچھ جگہوں پر انتظامات نہیں تھے اس کی اطلاع ملتے ہی وہاں پر انتظامات کردیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مستقل پانی کے پیاؤ، زیادہ تر خراب پڑے ہیں۔ یہ حقیقت ہے لیکن عارضی طور پر گھڑے میں پانی رکھ کر پینے کا انتظام کیا گیا ہے۔ Drinking Water Crisis in Gaya
- یہ بھی پڑھیں:
Drinking Water Crisis in Gaya: گیا میں پینے کے پانی کا بحران فوری طور پر ختم کرنے کی ہدایت
واضح رہے کہ شہر گیا میں پینے کے پانی کا بحران گرمی میں شدت اختیار کر جاتاہے اور اسی کڑی میں شہر کے اہم راستوں پر راہگیروں کے لیے بھی پانی کا انتظام کیا جاتا ہے لیکن اس مرتبہ میونسپل کارپوریشن کی جانب سے عارضی انتظامات ندارد تھے جس پر ای ٹی وی بھارت اردو نے میونسپل کارپوریشن کو آئینہ دکھایا تھا۔