ضلع کے لوگوں کو تیز گرمی اور لو سے کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا اور دوسری جانب کسان بھی بارش نہ ہونے کے سبب کافی مایوس تھے۔
دربھنگہ میں بارش، گرمی میں راحت - بارش
ریاست بہار کے ضلع دربھنگہ کے بیشتر علاقوں میں آج مانسون نے دستک دی ہے اور آج صبح سے دوپہر تک موسلا دھار بارش ہوئی۔
دربھنگہ میں بارش
لیکن آج کی بارش نے کسانوں کے چہرے پر پھر سے مسکراہٹ لوٹ آئی ہے اور وہ اس بارش سے کافی خوش ہیں۔
موسم کی پہلی بارش ہونے پر ایک کسان کا کہناہے کہ' وہ لوگ بڑی امیدیں لگائے ہوئے تھے، گرمی شدت کی تھی لیکن آج کی بارش سے انھیں کافی اطمینان ملا ہے'۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ دھان کی کھیتی کے لیے اب وہ کمر کس رہے ہیں اور مسلسل اچھی بارش ہونے کی امید بھی کرتے ہیں۔