اردو

urdu

ETV Bharat / state

دربھنگہ: ہجومی تشدد کے خلاف مسلمانوں کا زبردست مظاہرہ - ضلع دربھنگہ

بہار کے ضلع دربھنگہ کے مسلمانوں نے بھی ہزاروں کی تعداد میں ہجومی تشدد کے خلاف مظاہرہ کیا۔

ہجومی تشدد کے خلاف مظاہرہ

By

Published : Jul 6, 2019, 3:23 PM IST

اس مظاہرے میں متعدد تنظیموں کے رہنماؤں نے خطاب کیا۔

ہجومی تشدد کے خلاف مظاہرہ
مظاہرین کا کہنا تھا کہ' ہجومی تشدد کا یہ واقعہ سیاسی ساز باز کے بغیر ممکن نہیں اگر اسی طرز پر ہجومی تشدد کے واقعات ہوتے رہے تو پورے ملک میں مظاہرے میں اضافے ہوں گے اور حالات بگڑ جائیں گے۔

دیگر مظاہرین کا کہنا ہے کہ' اس مظاہرے میں مسلم دلت سبھی شامل ہیں ملک کے اندر اس طرح کے واقعہ کو انجام دے کر ماحول خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے'۔

انھوں نے مزید کہا یہاں کے عوام امن پسند شہری ہیں لیکن کچھ شر پسند عناصر لگاتار اس طرح کے واقعات انجام دے کر ماحول خراب کر رہے ہیں، حکومت ان لوگوں کے خلاف اسپیڈی ٹرایل چلاکر سخت سے سخت سزا دے تاکہ ملک اور بہار کا نام بدنام نہ ہو۔

واضح رہے کہ ملک میں ہجومی تشدد میں لگاتار مسلم اور دلت نوجوانوں کا قتل کیا جا رہا ہے چھوٹے چھوٹے بہانے بناکر مذہبی نعرے لگوانے کے نام پر ہورہے واقعات کے خلاف آج دربھنگہ میں بھی آل انڈیا مسلم بیداری کارواں اور انجمن خدائی ملت اور انجمن کاروان ملت کی قیادت میں یہ مظاہرہ کیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details