اردو

urdu

ETV Bharat / state

دربھنگہ: کانگریس کا مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج

بہار کے ضلع دربھنگہ میں کانگریس کارکنوں نے جمعہ کے روز اکھل بھارتیہ کانگریس کمیٹی کے حکم پر یک روزہ احتجاج و نعرے بازی کی۔

مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج

By

Published : Nov 22, 2019, 7:38 PM IST

دربھنگہ میں مرکزی حکومت کے خلاف کیے گئے اس احتجاج میں کارکنان نے بر سراقتدار جماعت کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔

مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج

کارکنان کا کہنا تھا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی منہگائی اور برھتی ہوئی بے روزگاری اور ملک میں جاری اقتصادی مندی کے سبب انھیں یہ احتجاج کرنا پڑرہا ہے۔
اس احتجاج میں کانگریس ضلع صدر سیتا رام چودھری کے علاوہ کانگریس کے درجنوں سینئر رہنما بھی موجود تھے۔

اس موقع پر دربھنگہ ضلع کانگریس صدر سیتا رام چودھری نے کہا کہ اکھل بھارتیہ کانگریس کمیٹی کی ہدایت پر مرکزی حکومت کے خلاف یہ احتجاج کیا جارہا ہے۔

سیتا رام چودھری کا کہنا ہے کہ' وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت نے گزشتہ چھ برسوں میں ملک میں بے روزگاری کی شرح میں اضافہ کر دیا ہے اور یہ حکومت روزگار مہیا نہیں کرا رہی ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ مرکزی حکومت نے نوٹ بندی اور جی ایس ٹی لاگو کرکے مہنگائی میں بے تحاشہ اضافہ کردیا ہے جس سے عام زندگی بری طرح سے متاثر ہو رہی ہے دربھنگہ ضلع کانگریس ان سارے مسائل کے بارے میں صدرِ جمہوریہ کو ایک خط بھی لکھیں گے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details