پٹنہ :اسمبلی کے اسپیکر اودھ بہاری چودھری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابقہ روایات کی پاسداری کرتے ہوئے ایوان کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کا عہدہ اپوزیشن پارٹی کو دیا گیا ہے.اس کے تحت سابق نائب وزیر اعلیٰ تارکیشور پرساد کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئر مین نامزد کیا گیا ہے. سابق نائب وزیر اعلیٰ رینو دیوی کو کتب خانہ کمیٹی کا چیئر پرسن نامزد کیا گیا ہے. Dr Shakil Ahmed Appoint Minority And Development Chairman In Bihar Lagislative Assembly
انہوں نے کہا کہ راجد کے رکن اسمبلی بھائی ویرندر کو تخمینہ کمیٹی، جدیو رکن اسمبلی ہری نارائن سنگھ کو سرکاری انٹرپرائزز کمیٹی، امریندر کمار پانڈے کو سوالات اور توجہ دلاؤ نوٹس کمیٹی، کانگریس رکن اسمبلی اجیت کمار شرما کو دیگر تفویض اختیارات کمیٹی، سابق وزیر اعلیٰ اور ایوان کے سب سے معمر رکن جیتن رام مانجھی کو درج فہرست ذات قبائلی فلاح کمیٹی اور سی پی ایم کے معمر رکن اسمبلی ستیہ دیو رام کو سیاحت، صنعت سے متعلق کمیٹی کا چیئرمین نامزد کیا گیا ہے.