گیا: ریاست بہار کے ضلع گیا کے معروف ڈاکٹر عرفان کاظمی 65 برس کی عمر میں انتقال کرگئے، ڈاکٹر عرفان کاظمی کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں شہر گیا کے ایک ہسپتال میں بھرتی کرایا گیا تھا جہاں انہوں نے آخری سانس لی، ان کے انتقال کی خبر ملتے ہی ضلع گیا کا طبی، سماجی، تعلیمی اور ادبی حلقہ افسردہ ہے اور ان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا جارہا ہے، خیال رہے کہ ڈاکٹر عرفان کاظمی ضلع کے مشہور معالج تھے، عرفان کاظمی نے کئی سالوں تک بیرون ملک خلیجی ممالک اور امریکہ میں خدمات انجام دیں، بھارت واپس آنے کے بعد یہاں شہر گیا میں انہوں نے کاظمی کلینک کے نام سے ہسپتال کھولا اور وہ یہاں مسلسل طبی خدمات انجام دیتے رہے ہیں۔ Dr Irfan Kazmi Famous Physician of Gaya Passed Away
Physician Irfan Kazmi Passed Away گیا کے مشہور معالج وسماجی کارکن ڈاکٹر عرفان کاظمی کا انتقال - ای ٹی وی بھارت اردو خبر
ضلع گیا کے معروف معالج وسماجی کارکن ڈاکٹر عرفان کاظمی کا انتقال ہوگیا ہے، اطلاع کے مطابق آج بروز پیر بعد نماز عصر وہائٹ ہاؤس کی مسجد میں نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔ Irfan Kazmi Famous Physician of Gaya Passed Away
ڈاکٹر عرفان کاظمی سماجی خدمت میں مسلسل مصروف رہے اور ساتھ ہی وہ غریبوں کا مفت علاج بھی کیا کرتے تھے، ان کے ہسپتال کی خاصیت یہ تھی کہ آج بھی مریضوں سے فیس کے نام پر صرف پچاس روپیے لیے جاتے ہیں، ان کے یہاں بلڈ پریشر وشوگر اور کٹ سے جانچ ہونے والی بیماریوں کی جانچ کے پیسے نہیں لیے جاتے تھے، عرفان کاظمی کا گھرانہ چونکہ بہار کا معروف ترین گھرانہ ہے اس لیے وہ اس روایت کو برقرار رکھنے کی کوشش کرتے تھے۔
خبر کے مطابق ان کے والد مرحوم ڈاکٹر سید کاظمی بھی مگدھ کمشنری کے معروف ڈاکٹر تھے۔ ڈاکٹر عرفان کاظمی کے بڑے بھائی معصوم عزیز کاظمی بہار پولیس میں آئی جی کے عہدے سے سبکدوش ہیں۔ اطلاع کے مطابق آج سوموار کو نماز جنازہ عصر کی نماز کے بعد وائٹ ہاؤس کی مسجد میں ادا کی جائے گی، اس کے بعد کریم گنج قبرستان میں تدفین ہوگی۔ اس کی جانکاری عرفان کاظمی کے بڑے بھائی معصوم عزیز کاظمی نے دی ہے۔