ریاست بہار کے بھبھوا تھانہ حلقہ کے کونہاری میں سابق مکھیا رام یش کشواہا و انکے فریق کے بیچ زمینی تنازعہ چل رہا تھا اور اس سے متعلق ایک پنچایت بھی ہونی تھی لیکن لاک ڈاٶن کے بیچ ہونے والی پنچایت کو رد کر دیا گیا تھا۔ جس کی وجہ سے جھگڑا بڑھ گیا۔ جس کے بعد بھبھوا تھانہ حلقہ کے کوہاری گاؤں میں فریقین کے درمیان جھڑپ ہوئی، اس دوران لاٹھی ڈنڈے اور فائرنگ بھی ہوئی۔
ایک نوجوان گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا۔ اسی دوران لاٹھیوں سے مارپیٹ میں دونوں اطراف کی دو خواتین سمیت 14 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
تمام زخمیوں کا علاج صدر ہسپتال بھبھوا میں کیا گیا۔ فائرنگ سے زخمی ہونے والے کوہاری گاؤں کا رہائشی، ونئے کمار ولد یمنا سنگھ بتایا گیا ہے۔ دیگر زخمیوں میں راجو کمار، یامونا سنگھ، سنجے سنگھ، راجیشور سنگھ، پنکج سنگھ، نتیش کمار، سمندری دیوی، نرملا دیوی شامل ہیں۔ جبکہ دوسری طرف کیشور سنگھ، ان کے بیٹے یوگیندر سنگھ اور رمیش سنگھ شامل ہیں۔
صدر ہسپتال علاج کرانے گئے زخمیوں نے بتایا ' زمین کو لے کر جھگڑا ہوا تھا۔ جس کے سلسلہ میں صبح پنچایت ہونی تھی۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے پنچایت میں توسیع کرنے پر بات ہوئی۔ اس دوران بحث چھڑ گئی اور لڑائی شروع ہو گئی۔