ارریہ سمیت پورنیہ ،کشن گنج، کٹیہار اور کوسی زون سیلاب زدہ مانا جاتا ہے۔ ان علاقوں میں سیلاب سے بھاری تباہی ہوتی ہے، اسی ضمن میں آج ارریہ ضلع کلکٹر پرشانت کمار ضلع کے مختلف بلاک و پنچایت کا دورہ کر زیر تعمیر پل و پلیا کا جائزہ لیا اور وقت رہتے تعمیری کاموں کو ختم کرنے کی سخت ہدایت دی۔
دورہ پر نکلنے سے قبل ضلع کلکٹر نے سبھا بھون میں متعلقہ افسران کے ساتھ مل کر ایک نشست منعقد کی اور چل رہے کاموں کی معلومات حاصل کی۔