گیا ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ابھیشیک سنگھ نے تمام سرکاری اور غیر سرکاری اسکولوں کو ہدایت دی ہے کہ کلاسز چھ بجکر تیس منٹ سے گیارہ بجکر تیس منٹ تک ہی چلائیں جائیں۔
سرکاری اور نجی اسکولوں کے متعلق ڈی ایم کا فرمان - ابھیشیک سنگھ
گیا میں گرمی کی وجہ سے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے تمام سرکاری اور غیر سرکاری اسکولز کو گیارہ بجکر تیس منٹ تک ہی کھلا رکھنے کی پابندی کو بارہ جولائی تک بڑھا دیا ہے۔
سرکاری اور نجی اسکولوں کے متعلق ڈی ایم کا فرمان
ابھیشیک سنگھ نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کو ہدایت دی ہے کہ ضلع کے تمام اسکول اس حکم پر عمل کریں اس بات کو یقینی بنایا جائے۔
قابل ذکر ہے کہ گیا میں گرمی کی شدت اور لو کا شکار ہوکر 50 افراد نے جان گنوائی ہے۔ اس لیے ضلع انتظامیہ بچوں کی صحت کے تئیں کافی سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔