اردو

urdu

ETV Bharat / state

' ڈی ایل ایڈ اور بی ایڈ ڈگری ہولڈر کو مساوی مانا جائے'

پٹنہ ہائی کورٹ نے ریاستی حکومت کو ہدایت دی ہے کہ ڈی ایل ایڈ اور بی ایڈ ڈگری ہولڈرز کو مساوی مانتے ہوئے میرٹ لسٹ بنایا جائے.

' ڈی ایل ایڈ اور بی ایڈ ڈگری ہولڈر کو مساوی مانا جائے'
' ڈی ایل ایڈ اور بی ایڈ ڈگری ہولڈر کو مساوی مانا جائے'

By

Published : Nov 4, 2020, 9:43 PM IST


پٹنہ ہائی کورٹ نے ریاست میں پرائمری اسکولوں میں بڑے پیمانے پر اساتذہ کی بحالی معاملے میں بی ایڈ ڈگری ہولڈروں کے حق میں ایک اہم فیصلہ لیا ہے.

جسٹس اے کے اپادھیا نے ریاستی حکومت کو ہدایت دیتے ہوئے کہا ڈی ایل ایڈ اور بی ایڈ ڈگری ہولڈروں کو مساوی مانتے ہوئے ایک ہی میرٹ لسٹ بنائے تاکہ اسی بنیاد پر اساتذہ کی بحالی ہو.

اس سے قبل جسٹس اے کے اپادھیا نے اس معاملے میں ہرے رام کمار کی عرضی پر سماعت مکمل کرنے کے بعد فیصلہ محفوظ رکھا تھا اور آج انہوں نے فیصلہ سنایا.

ان عرضیوں میں ریاستی حکومت کے اس فیصلے کو چیلنج کیا گیا تھا جس میں ڈی ایل ایڈ امیدواروں کو بحالی میں ترجیح دیا گیا تھا. ساتھ ہی یہ کہا گیا تھا کہ اس کے بعد خالی عہدوں پر بحال کیا جائے گا.

پٹنہ ہائی کورٹ نے ریاستی حکومت کے اس فیصلے کو نا منظور کرتے ہوئے بی ایڈ ڈگری ہولڈروں کو بھی شامل کر ایک ہی میرٹ لسٹ بنا کر بحالی کرنے کی ہدایت دی ہے.

عرضی گزارروں کی جانب سے وکیل اشیش گری نے عدالت کے سامنے پیش کیا، جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے یہ فیصلہ لیا.


:

ABOUT THE AUTHOR

...view details