اردو

urdu

ETV Bharat / state

گیا: ڈسٹرک مجسٹریٹ نے کنٹینمینٹ زون کا معائنہ کیا - Corona affected several officers

ڈسٹرک مجسٹریٹ ابھشیک کمار سنگھ نے پیر منصور موڑ سے جے پرکاش نارائن ہسپتال تک بنائے گئے کنٹینٹمینٹ زون کا جائزہ لیا اور بغیر ماسک کے گھوم رہے لوگوں پر جرمانہ عائد کرتے ہوئے ماسک لگانے کی ہدایت دی۔

گیا: ڈسٹرک مجسٹریٹ نے کنٹینمینٹ زون کا معائنہ کیا
گیا: ڈسٹرک مجسٹریٹ نے کنٹینمینٹ زون کا معائنہ کیا

By

Published : Jul 7, 2020, 10:25 PM IST

ریاست بہار کے ضلع گیا میں کورونا کے معاملے میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ شہر کا سب سے بڑا تجارتی حلقہ جی بی روڈ ، بزازہ روڈ حلقہ کو کورونا کے سبب سیل کر دیا گیا ہے

اس دوران ڈسٹرک مجسٹریٹ ابھشیک کمار سنگھ نے پیر منصور موڑ سے جے پرکاش نارائن ہسپتال تک بنائے گئے کنٹینٹمینٹ زون کا جائزہ لیا ۔ پیر منصور کے پاس بغیر ماسک کے گھوم رہے لوگوں پر جرمانہ بھی عائد کیا اور ماسک لگانے کی ہدایت دی۔

ڈی ایم نے کہا کہ کورونا وبا کو روکنے کے لئے کئی اقدامات کئے گئے ہیں، اس لئے ماسک اور عوامی دوری اختیار کرکے کورونا میں اضافے کو روکا جائے. جائزہ کے دوران کنٹینمینٹ زون میں متعدد دکانیں کھلیں پائی گئی جس پر ڈسٹرک مجسٹریٹ نے ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے تمام دکانداروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے ہدایت دئے ۔

گیا: ڈسٹرک مجسٹریٹ نے کنٹینمینٹ زون کا معائنہ کیا۔ ویڈیو

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے میونسپل کمشنر ساون کمار کو ہدایت دی کہ وہ لوہے اور اسٹیل وغیرہ کی چیزوں کو خاص طور پر صاف کروائیں اور سب ڈویژنل آفیسر صدر کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کنٹینمنٹ زون میں کوئی تعمیراتی کام نہیں کیا جائے گا۔

اس دوران ڈی ایم نے ایک زیور کی دوکان میں بغیر ماسک کے موجود افراد اور دوکاندار سے جرمانہ وصولا اور انہیں ماسک فراہم کروایا ۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے آزاد پارک کے قریب بیٹھے غریب بزرگوں کو مفت ماسک فراہم کروایا اور روزانہ ماسک استعمال کرنے کی ہدایت دی ۔

واضح رہے کہ ضلع میں دوسو پنچانوے کورونا کے مثبت معاملے سامنے آئے ہیں ، جس میں دو درجن سے زائد پولیس کے جوان وا فسران شامل ہیں ،

ABOUT THE AUTHOR

...view details