اردو

urdu

ETV Bharat / state

عازمین حج کے لیے تربیتی کیمپ - حج کمیٹی

حج اسلام کے بنیادی ارکان میں سے ایک رکن ہے جس کا صاحب نصاب شخص پر عمر بھر میں ایک مرتبہ ادا کرنا فرض ہے

عازمین حج کے لیے تربیتی کیمپ

By

Published : Jun 22, 2019, 10:19 PM IST

رواں برس گیا سے بھی سینکڑوں افراد حج کی سعادت حاصل کرنے والے ہیں۔

گیا کے اے آر پیلس میں ضلع انتظامیہ اور ریاستی حج کمیٹی کی جانب سے تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ تربیتی کیمپ میں ڈسٹرکٹ مجسٹرٹ ابھیشیک سنگھ نے شرکت کی اور عازمین حج کو تمام سہولیات مہیا کرانے کی یقین دہانی کرائی۔

عازمین حج کے لیے تربیتی کیمپ

تربیتی کیمپ میں سینکڑوں مرد و خواتین نے شامل ہوئے اور علماء کرام سے حج کے مسائل کو سمجھا۔ ریاستی حج کمیٹی کے ٹرینر نے بتایا کہ ان کی کوشش عازمین کو پوری طرح تیار کرکے سفر پر بھیجنے کی ہوتی ہے۔

ہندوستان اور خصوصی طور پر بہار سے اکثر عمر رسیدہ لوگ ہی سفر حج پر جاتے ہیں۔ گیا کی صورت حال بھی کچھ مختلف نہیں ہے۔ ایک جوان عازم حج نے کہا کہ اگر انسان پر حج فرض ہے تو اس کی ادائیگی جوانی میں ہی بہتر ہے۔

واضح رہے کہ گیا سے عازمین حج کی روانگی کا سلسلہ چار جولائی سے شروع ہوکر چودہ جولائی تک جاری گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details