پٹنہ:بہار قانون ساز اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں آج اسمبلی کو باضابطہ اسپیکر مل گیا. پانچ سال سے اب تک کارگزار اسپیکر کے طور پر اودھیش نارائن چودھری ذمہ داری سنبھال رہے تھے مگر عظیم اتحاد کی حکومت بننے کے بعد آج دویش چندر ٹھاکر بلامقابلہ اسپیکر منتخب ہوگئے۔دویش چندر ٹھاکر کو ایوان کے لیڈر و وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور حزب اختلاف كے رہنما سمراٹ چودھری اسپیکر کی کرسی تک لے کر گئے جہاں پہلے سے موجود اودھیش نارائن ان کا استقبال کرتے ہوئے انہیں اپنی جگہ پر بٹھایا۔ کونسل کے تمام اراکین نے میز تھپ تھپا کر نئے اسپیکر کا استقبال کیا.
اسپیکر كے عہدے سے دستربردار ہونے سے قبل اودھیش نارائن چودھری نے تمام اراکین اسمبلی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں جو ذمہ داری دی گئی تھی انہوں نے اسے ایمانداری كے ساتھ نبھانے كی کوشش کی۔تمام لوگوں کا تعاون بھی ملا۔ ان كی مدد سے ایوان بہتر طریقے سے چل سکا۔ نومنتخب اسپیکر دویش چندر ٹھاکر نے اسپیکر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد تمام اراکین سے ایوان چلانے میں تعاون كرنے كی اپیل كی ۔انہوں نے كہاكہ جس طرح سے سابق اسپیکر کا آپ تمام لوگ تعاون کرتے رہے ہیں ٹھیك اسی طرح آگے بھی اس سلسلے كو جاری ركھنے كی كوشش كریں گے.