ریاست بہار کے ضلع گیا میں کورونا وائرس کے مسلسل بڑھتے کیسز کے بعد بھی لاک ڈاؤن نہیں ہونے سے شہر کے باشندے ناراض ہیں، تاہم انتظامیہ کا اس پر کوئی توجہ نہیں ہے۔ وہیں ضلع میں کل تین سو سے زائد کورونا کے مثبت مریض پائے گئے ہیں۔
گیا میں لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا مطالبہ - گیا میں کورونا
گیا میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر ضلع میں لاک ڈاؤن کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے، ضلع میں تین سو سے زائد کورونا کے مریضوں کی تصدیق ہوچکی ہے۔
کورونا کے بڑھتے معاملات کو لےکر ضلع میں سراسیمگی پھیلی ہوئی ہے۔ لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ 'اگر جانچ کی تعداد بڑھائی گئی تو معاملات اور بڑھیں گے۔
ضلع کے مقامی باشندہ سنجے کمار نے کہا کہ 'ضلع میں لاک ڈاؤن کا ہونا بے حد ضروری ہے۔ انتظامیہ نے اس پر فیصلہ کیوں نہیں لیا یہ سمجھ سے پرے ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'بہار کے متعدد ضلع میں کچھ دنوں کے لیے لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے جہاں گیا کے بنسبت مثبت معاملات کم ہیں۔ لیکن وہیں گیا میں لاک ڈاون نافذ نہیں کیا گیا ہے۔
بی جے پی رہنما سنتوش کمار سنگھ نے کہا کہ 'حکومت اور انتظامیہ کورونا سے بچاؤ کے لیے کام تو کررہی ہے تاہم ابھی بھی بیداری کی کمی ہے۔ کم از کم 15 دنوں کا لاک ڈاؤن ہونا چاہئے تاکہ لوگوں کو بچایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ 'یہ لاک ڈاؤن سخت ہونا چاہئے، اس میں ایمرجنسی چھوٹ کے علاوہ کوئی اور چھوٹ نہیں دی جائے۔