امارت شرعیہ بہار نیشنل رجسٹر آف سٹیزن (NRC) اور نیشنل پاپولیشن رجسٹر (NPA) کے متعلق بیداری پیدا کرنے میں سرگرم ہے۔
امیر شریعت مولانا ولی رحمانی نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ 'وہ شبہ میں نہ پڑیں اپنے کاغذات درست کرائیں۔'
گزشتہ دنوں امارت شرعیہ بہار کے قائم مقام ناظم مولانا محمد شبلی القاسمی نے ایک وفد کے ہمراہ ریاست کے چیف الیکشن آفیسر سے ملاقات کر کے ان سے مطالبہ کیا کہ ووٹرز ویریفکیشن کی مدت میں توسیع کی جائے کیونکہ بہار سیلاب کی تباہی سے دوچار ہے، بیشتر لوگ اس میں جدوجہد کر رہے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے الیکشن کمیشن سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ جتنے بھی بی ایل او کو اس کام کے لیے لگایا گیا ہے انہیں مستعدی اور ذمہ داری سے کام کرنے کی ہدایت دی جائے۔