اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارش نہ ہونے سے ندی کے سطح میں کمی، ضلع انتظامیہ الرٹ - بہار نیوز

گزشتہ دنوں ارریہ و مضافات کے علاقوں میں ہو رہی زبردست بارش سے ندیوں میں طغیانی شباب پر تھی، کئی علاقوں میں پانی داخل ہونے کی بھی خبر تھی، ضلع کے کئی ڈائیورسن کے اوپر سے پانی بہہ رہا تھا، جس میں اکثر ڈائیورسن ٹوٹ بھی گئے تھے۔ اسی تین دن میں پانی کے تیز بہاؤ میں ضلع کے مختلف علاقوں میں دس بچوں کی بھی ڈوب کر موت ہوئی مگر ادھر دو دنوں سے بارش نہ ہونے سے لوگ راحت کی سانس لے رہے ہیں۔

decreased river level due to lack of rain
بارش نہ ہونے سے ندی کے سطح میں کمی

By

Published : Jul 6, 2020, 7:26 PM IST

پانی کے سطح میں کمی آئی ہے، جن۔ جن سڑکوں کے دو فٹ اوپر سے پانی بہہ رہا تھا اب وہاں پانی نیچے اتر گیا ہے، جن علاقوں میں پانی داخل ہوا تھا وہاں پانی کم ہو رہا ہے۔

اگر یہی حالت رہا تو سیلاب کے آنے کا خطرہ ٹل جائے گا جو اس علاقے کے لئے خوش آئند بات ہوگی۔

اس کے باوجود ضلع انتظامیہ نے اپنی جانب سے پوری تیاری کر رکھی ہے۔ آج سبھا بھون میں ضلع کلکٹر پرشانت کمار کی صدارت میں اعلیٰ افسران کے ساتھ ایک نشست منعقد ہوئی، جس میں ضلع کے حالات پر غور و خوض ہوا۔

ضلع آفات آفیسر شمبھو کمار نے کہا کہ ابھی ضلع میں سیلاب کے پیش نظر حالات معمول پر ہے، ندیوں میں آبی سطح خطرے کے نشان سے نیچے ہے، اس کے بعد بھی ہم لوگوں نے پوری تیاری کر رکھی ہے۔

ضلع کے تمام بلاک میں ناؤں کے انتظامات کر لئے گئے ہیں، ابھی ضلع میں کل 68 ناؤں ہیں جس میں ارریہ بلاک کو 10، جوکی ہاٹ میں 30، سکٹی میں 10 اور پلاسی میں 9 ناؤں دئے گئے ہیں۔

دیکھیں ویڈیو

علاوہ ازیں ارریہ بلاک کے 10 گاؤں اور پلاسی بلاک کے 12 گاؤں پانی سے گھرا ہے۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر پرشانت کمار نے تمام افسران کو سخت ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی طرح کی لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی، سب لوگ سیلاب کے پیش نظر متحرک رہے، پانی کسی بھی وقت ہو سکتا ہے، جسے جو ذمہ داری دی گئی ہیں سب لوگ اپنی ذمہ داری کے تئیں جوابدہ رہے۔

ابھی جو پنچایت یا وارڈ سیلاب سے متاثر ہیں اس کی تفصیلات روزانہ آن لائن گوگل شیٹ میں بھیجنا یقینی بنائیں تاکہ حالات پر نظر بنی رہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details