اردو

urdu

ETV Bharat / state

دربھنگہ: صحافی بھی لاٹھی چارج کی زد میں - student union

ریاست بہار کے ضلع دربھنگہ کے این ایچ 57 پر احتجاج کر رہے متھلا اسٹوڈنٹز یونین کے اراکین پر پولیس لاٹھی چارج کررہی تھی جس دوران ایک صحافی بھی اس کی زد میں آگیا۔

صحافی بھی لاٹھی چارج کی زد میں

By

Published : Feb 26, 2019, 11:38 AM IST

Updated : Feb 26, 2019, 3:54 PM IST

دربھنگہ کے این ایچ 57 سڑک پر متھلا وکاس بورڈ کے مطالبے کو لے کر احتجاج کر رہے متھلا اسٹوڈنٹ یونین کے لوگوں پر اس وقت پولیس غصہ ہوئی جب نیشنل ہائیوے پر دو گھنٹے سے زیادہ دیر تک جام رہا-

صحافی بھی لاٹھی چارج کی زد میں

پولیس نے احتجاج کر رہے یونین کے اراکین کو منانے کی کافی کوشش کی جس میں وہ ناکام رہے اور آخرکار پولیس نے بے ترتیب لاٹھی چارج کرنا شروع کردیا، اس دوران خبر بنا رہے ایک نیشنل ٹی وی نیوز کے صحافی ویپین کمار داس بھی لاٹھی چارج کے شکار ہو گئے۔

لاٹھی چارج میں متھلا اسٹوڈنٹ یونین کے درجنوں اراکین شدید طور پر زخمی ہوئے ہیں جن کا علاج دربھنگہ میڈیکل کالج ہسپتال میں چل رہا ہے۔

اے ڈی ایم مبین علی انصاری نے کہا کہ 'پولیس نے جام ہٹانے کے لیے ہلکا لاٹھی چارج کیا ہے اور انہوں نے صحافی کے ساتھ بھی لاٹھی چارج کی بات سے اتفاق نہیں کیا'۔

واضح رہے کہ متھلا اسٹوڈنٹ یونین کے اراکین متعدد مطالبات کے تحت احتجاج کر رہے تھے۔ جس میں متھلا وکاس بورڈ کا قیام، برسوں سے بند پڑے متھلا کا چینی میل، کاغذ کارخانہ، جوٹ کی فیکٹری، دربھنگہ میں ایمس کا افتتاح کے علاوہ کئی دیگر تعمیراتی کام شامل ہیں۔

Last Updated : Feb 26, 2019, 3:54 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details