اس موقع پر سکنڈ کمانڈ آفیسر اودھیش کمار نے کہا کہ آج سطح آب مسلسل نیچے جارہا ہے اور درختوں کی کٹائی کا سنگین مسئلہ بھی درپیش ہے جس جے سبب لوگوں کو متعدد مسائل کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج جو پودے لگائے جارہے ہیں اسکے فائدے بیس سال بعد دیکھنے کوملیں گے، یہ کسی حکومت یامحکمہ کے ذریعہ نہیں کیاجاسکتا ہے بلکہ اسے عوامی مہم بنانی ہوگی تب جاکر اس سنگین مسئلے سے نجات حاصل ہوگی۔
کمانڈ آفسر اودھیش کمار نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ خود بھی اور اپنے پڑوسیوں کو بھی پودے لگانے اور گھروں میں پانی کو برباد کرنے سے منع کریں، اپنی انفرادی کاوشوں کے ذریعے بھی بیداری مہم لائیں۔
اس موقع پر مقامی خاتون نشی نے کہا کہ جس تیزی کے ساتھ تالاب،ندیوں وغیرہ کو بھر کر ان کے اوپر مکانات کی تعمیر کی جارہی ہے اور درختوں کوکاٹا جارہا ہے اس سے مسائل کا پیدا ہونا فطری ہے، اب ضرورت ہے کہ سب ملکر پھر سے اپنے علاقوں سبز و شاداب بنائیں۔
اس موقع پر سی آرپی ایف افسر پردیپ کمار، راج کمار ، ڈاکٹر رتن کمار ، ڈاکٹر این رائے سمیت متعدد شخصیات موجود تھیں ۔
واضح رہے کہ بہار کے ضلع گیا میں ریاستی حکومت کا منصوبہ جل، جیون اور ہریالی کے تحت شجرکاری اور بیداری پروگرام مسلسل منعقد کیے جارہے ہیں۔
سی آرپی ایف کے 159 بٹالین کا 16 واں یوم تاسیس گیا ضلع میں خصوصی توجہ اس لیے بھی دی جارہی ہے کیونکہ گیا کے شہری اور دیہی علاقوں میں مسلسل سطح آب میں کمی واقع ہورہی ہے۔ سرکاری رپورٹز کے مطابق گیا ضلع میں 30 فیصد کے قریب سطح آب میں کمی آئی ہے ۔