اردو

urdu

ETV Bharat / state

کوؤں کی موت سے لوگوں میں بے چینی

ریاست بہار کے ضلع کیمور کے تحت آنے والے دمدما گاٶں میں اچانک کوؤں کی موت سے لوگوں میں بے چینی ہے۔

By

Published : Apr 1, 2020, 8:31 PM IST

کیمور میں کوؤں کی موت سے لوگوں میں بے چینی
کیمور میں کوؤں کی موت سے لوگوں میں بے چینی

ضلع کے نوآٶں بلاک کے دمدما گاٶں میں اس وقت باشندگان میں خوف طاری ہوگیا جب لوگوں نے قریب دو درجن کوؤں کو مرا پایا۔ علاقے کے لوگوں میں ڈر ہے کہ کہیں یہ کسی انہوںی کی علامت تو نہیں ہے۔

کیمور میں کوؤں کی موت سے لوگوں میں بے چینی

آناً فاناٗ میں لوگوں نے اس کی اطلاع 'منسٹری آف انیمل ہسبینڈری' کے افسر کو دی۔ موقع پر پہونچی ٹیم نے فوت ہوئے کووں کو قبضے میں لے کر ایک گڈھے میں دفن کرکے دوا کا چھڑکاٶ کیا۔

دمدما گاٶں باشندہ کیمور وکاس منچ کے کارکن پروین راۓ نے بتایا کہ 'گزشتہ تین روز سے گاٶں میں مرغا مرغی مرنے کی واردات رونما ہوٸی۔ جس کی باتیں پورے گاٶں میں ہو رہی تھی۔ اچانک آج کٸ الگ الگ جگہوں پر قریب دو درجن کووے مرے پاۓ گۓ۔ اس سے لوگوں میں کسی انہوںی کا خدشہ ہے۔ مقامی لوگوں نے فورا اس کی اطلاع 'منسٹری آف انیمل ہسبینڈری' کے افسران کو دی۔ موقع پر پہنچی ٹیم نے فوت کووں کا پہلے سیمپل لیا اور دفنا دیا۔'

انہوں نے مزید بتایا کی 'پہلے کووے زمین پر اچانک گرتے ہیں پھر سر پٹک پٹک کے جان دے دیتے ہیں۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details