اردو

urdu

ETV Bharat / state

کیمور: پل میں شگاف سے عوام پریشان - کیمور ضلع میں پل

ریاست بہار کے ضلع کیمور کے پل میں درار آگئی ہے، جس کی وجہ سے سواری گاڑی گزرنے میں دشوار پیش آ رہی ہےکیوں کہ یہ پل کسی بھی وقت بند کیا جا سکتا ہے۔

cracks on bridge in kaimur bihar
کیمور: پل میں درار کی وجہ سے عوام پریشان

By

Published : Jan 25, 2020, 8:51 AM IST

Updated : Feb 18, 2020, 8:15 AM IST

یہ کیمور ضلع کادہلا پل ہے، جو قومی شاہراہ پر بنا ہوا ہے، اس وجہ سے یہاں پر ایک اسپیڈ بریکر بنادیا گیا ہے کہ گاڑی دھیرے دھیرے یہاں سے گزر سکیں۔

گذشتہ برس دسمبر2019 میں این آیچ آٸ کے ذریعہ تعمیر کردہ کرمناشہ پل میں درارآئی تھی۔ اس کے بعد پل کا ایک پل ٹوٹ گیا۔

اس وجہ سے ایک ریاست سے دوسرے ریاست کی آمد رفت کی سہولیات کا سلسلہ بند ہے۔ اس کے بعد کسی طرح جان جوکھم میں ڈال کر گاڑیاں گزر رہی ہیں۔

یہ اتفاق ہے کہ محض ایک ماہ بعد رواں برس 2020 کی شروعات میں کیمور ضلع ایک پل خطرے میں آ گیا ہے۔ اس وجہ سے ایک بار پھر آمد رفت کے متاثر ہونے کا امکا ہے۔

حالانکہ این ایچ آٸ نے نۓ درار والے پل کے دونوں جانب گاڑیوں کی اسپیڈ کو کم کرنے کے لۓ اسپیڈ بریکر بنا دیا ہے۔ اس کے باوجود خطرہ ٹلا نہیں ہے۔

اگر وقت پر این ایچ آٸی کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں لیا تو کبھی بھی کسی قسم کا حادثہ سے ہو سکتا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ دوسرا پل جس میں درار آٸ ہے وہ بھی این ایچ پر ہے۔ یہ پل درگاٶتی تھانہ کے دہلا موڑ کے پاس ہے۔ یہ پل ریاست اترپردیش اوربہار کو آپس میں جوڑنے کے علاوہ ملک کے دیگر کئی حصوں کو جوڑتا ہے۔

Last Updated : Feb 18, 2020, 8:15 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details