ضلع گیا میں 15 مارچ سے قبل بیرون ملک سے آنے والے افراد کی جانچ شروع ہوگئی ہے، بودھ گیا کے کورینٹین مرکز میں کووڈ۔ 19 کے نمونے جمع کرنے کا مرکز قائم کیاگیا ہے۔
سنیچر کو ڈسٹرک مجسٹریٹ ابھشیک کمارسنگھ کی موجودگی میں نمونے لینے کی کاروائی شروع کی گئی ہے۔ شمساد قمر اور سرور خان جو 15 مارچ سے قبل دبئی سے اور شارق آفتاب جونائجریاسے آئے تھے ان کے نمونے لئے گئے ہیں ، انہیں بودھ گیا کے سدھارتھا ہوٹل میں بنے قرنطینہ میں رکھاگیا ہے۔
جانچ کے لئے نمونے جمع کرنے کے لئے بنایاگیا مرکز پوری طرح سے شیشے کی دیوار سے پیک ہے، صرف اس میں دوسوراخ ہیں جس سے نمونے لینے کے لئے ہاتھ نکالاجاتا ہے، یہاں موجود شخص کے لئے پوری طرح سے حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں، دور سے ہی مشتبہ مریضوں سے نمونے لئے جارہے ہیں۔