ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر تیاگ راجن ایس ایم نے یہاں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ 'ضلع میں واقع سبھی مال کو مورخہ 31 مارچ تک بند رکھا جائےگا۔ صرف ضروری چیزیں جیسے اناج اور دوائیں خریدنے والے افرد کو ہی مال میں سنیٹائزر یا دیگر توسط سے ہاتھ صاف کرائے جانے کے بعد داخلے کی اجازت ملے گی اور مذکورہ اشیاء کی ہی خریدو فروخت ہوگی۔'
مال میں دیگر سبھی قسم کے سامانوں کی خریدو فروخت پر مورخہ 31 مارچ 2020 تک روک لگا دیا گیا ہے۔