اردو

urdu

ETV Bharat / state

بہار میں اب تک 3676 افراد کورونا سے متاثر - کوروناوائرس

بہار کے اٹھارہ مختلف اضلاع میں کورونا وائرس کے 111 مثبت کیسز سامنے آنے سے ریاست میں کل مریضوں کی تعداد بڑھ کر 3676 ہوگئی ہے۔

بہار میں اب تک 3676  افراد کورونا سے متاثر
بہار میں اب تک 3676 افراد کورونا سے متاثر

By

Published : May 31, 2020, 10:15 PM IST

محکمہ صحت کی جانب سے اتوار کو دوپہر میں جاری سنیچر دیر رات کی جانچ رپورٹ میں کورونا کے سب سے زیادہ 32 معاملے بیگو سرائے میں پائے گئے ہیں۔

وہیں بھاگلپور ضلع میں 20 ، پورنیہ میں 13 ، شیخ پورا اور کشن گنج میں سات ۔ سات ، گیا میں چھ ، پٹنہ اور جموئی میں چار۔ چار اور کھگڑیا میں تین لوگوں کے متاثرہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

اسی طرح سہرسہ ، کیمور ، مونگیر ، بھوجپور ، سارن اور کٹیہار میں دو۔ دو اور اورنگ آباد ، ارریہ اور دربھنگہ میں ایک۔ ایک شخص سمیت کل 111 مثبت کیسز کی تصدیق ہوئی ہے ۔

متاثرین میں 16 خواتین بھی ہیں ۔ اس طرح 111 افراد کے انفیکشن کی زد میں آنے سے بہار میں کل متاثرین کی تعداد بڑھ کر 3676 ہوگئی ہے۔

محکمہ نے بتایا کہ متاثرین میں سے زیادہ تر دوسری ریاستوں سے آئے ہوئے افراد ہیں جنہیں اسکریننگ کے بعد بلاک سطحی قرنطینہ سینٹر میں رکھا گیا اور یہیں سے ان کے سیمپل کو جانچ کیلئے بھیجا گیا تھا۔

متاثرین کے رابطے میں آئے لوگوں کو الگ کر دیا گیا ہے ۔

:

ABOUT THE AUTHOR

...view details