ریاست بہار میں کورونا مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھتی ہی جا رہی ہے۔ اتوار کے روز 1150 نئے کیسز کی تصدیق ہونے کے بعد کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ 80 ہزار 032 ہوگئی ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق 'گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1651 افراد صحت مند ہو کر اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔ ریاست بھر میں اب تک مجموعی طور پر 69،90،232 افراد کی کورونا جانچ ہو چکی ہے۔
وہیں ریاست بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 کورونا مریضوں کی موت ہو گئی ہے۔ اس وائرس سے ریاست بھر میں اب تک 892 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔