اردو

urdu

ETV Bharat / state

بہار میں کورونا کے 1137 نئے کیسز

بہار انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے سکریٹری انوپم کمار نے بتایا کہ' کورونا انفیکشن کی مثبت شرح مستقل طور پر کم ہو رہی ہے اور ریکاوری کی شرح میں مسلسل بہتری آرہی ہے۔ اتوار کے روز بہار کی ریکوری کی شرح 90.32 فیصد تھی۔'

کورونا: بہار میں 1137 نئے کیسز، ریکاوری کی شرح 90 فیصد
کورونا: بہار میں 1137 نئے کیسز، ریکاوری کی شرح 90 فیصد

By

Published : Sep 15, 2020, 9:49 AM IST

ریاست بہار میں کورونا مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھتی ہی جا رہی ہے۔ پیر کے روز 1137 نئے کیسز کی تصدیق ہونے کے بعد کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کرایک لاکھ 59 ہزار 526 ہوگئی ہے۔

بہار میں اب تک کورونا انفیکشن کے معاملے میں 49 لاکھ 86 ہزار 747 لوگوں کی کورونا جانچ ہوچکی ہے۔

وہیں اب تک اس وائرس سے 831 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق 'اب تک مجموعی طور پر 49 لاکھ 86 ہزار 526 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔ وہیں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1966 افراد صحت مند ہو کر اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔'

ریاست میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے لیکن راحت کی بات یہ ہے کہ انفیکشن سے ریکاور ہونے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

بہار میں کورونا سے ریکاوری کی شرح 92 فیصد ہے، جو قومی سطح سے 13 فیصد اوپر بتائی جارہی ہے۔

بہار انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے سکریٹری انوپم کمار نے کہا کہ کووڈ 19 کی بڑھتی تعداد کو دیکھتے ہوئے حکومت مستقل طور پر تمام ضروری اقدامات کررہی ہے۔'

یہ بھی پڑھیں: بہار اسمبلی کا انتخاب 2 سے 3 مراحل میں ہونے کا امکان

انہوں نے کہا 'کورونا انفیکشن کی مثبت شرح مستقل طور پر کم ہورہی ہے اور ریکاوری کی شرح میں مسلسل بہتری آرہی ہے۔ اتوار کے روز بہار کی ریکاوری کی شرح 90.32 فیصد تھی۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details