اردو

urdu

ETV Bharat / state

کورونا: بہار میں 182 نئے کیسز کی تصدیق - بہار میں کورونا مریض

جمعہ کے روز 182 نئے کیسز کی تصدیق ہونے کے بعد کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 35 ہزار 511 ہوگئی ہے۔

کورونا: بہار میں 182 نئے کیسز کی تصدیق
کورونا: بہار میں 182 نئے کیسز کی تصدیق

By

Published : Jul 25, 2020, 8:42 AM IST

ریاست بہار میں کورونا مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھتی ہی جا رہی ہے۔ جمعہ کے روز 182 نئے کیسز کی تصدیق ہونے کے بعد کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 35 ہزار 511 ہوگئی ہے۔

بہار میں اب تک کورونا انفیکشن کے معاملے میں 429664 لوگوں کی کورونا جانچ ہو چکی ہے۔

وہیں اب تک اس وائرس سے 221 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق 'اب تک مجموعی طور پر 429664 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔ وہیں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1873 افراد صحت مند ہو کر اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔ بہار میں کورونا سے ریکاوری کی شرح 68 فیصد ہے۔'

یہ بھی بڑھیں: پٹنہ: ایمس میں مریض کی خودکشی

واضح رہے کہ 'ریاست میں بڑھتے ہوئے انفیکشن کے پیش نظر تمام اضلاع میں ایک بار پھر مکمل لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔ یہ لاک ڈاؤن 31 جولائی تک نافذ رہے گا۔ اس سے پہلے پٹنہ سمیت دیگر کئی اضلاع میں کچھ دن کا لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا تھا۔

وہیں لاک ڈاؤن کے حوالے سے تمام اضلاع کے انتظامی افسران کو پہلے ہی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details