اردو

urdu

ETV Bharat / state

کورونا: بہار میں 245 نئے کیسز کی تصدیق - بہار میں کورونا مریضوں کی تعداد

گزشتہ روز 245 نئے کیسز کی تصدیق ہونے کے بعد کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 9224 ہوگئی ہے۔

کورونا: بہار میں 245 نئے کیسز کی تصدیق
کورونا: بہار میں 245 نئے کیسز کی تصدیق

By

Published : Jun 29, 2020, 8:22 AM IST

ریاست بہار میں کورونا مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھتی ہی جا رہی ہے۔ اتوار کے روز 245 نئے کیسز کی تصدیق ہونے کے بعد کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 9224 ہوگئی ہے۔

بہار میں اب تک کورونا انفیکشن کے معاملے میں 205832 لوگوں کی کورونا جانچ ہوچکی ہے۔

وہیں اب تک اس وائرس سے 62 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

مرکزی حکومت کی ہدایت کے بعد ان لاک-1 میں بہت سارے علاقوں میں نرمی دی گئی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق 'اب تک مجموعی طور پر 205832 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔ وہیں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 226 افراد صحت مند ہو کر اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔ بہار میں کورونا سے ریکوری کی شرح 78 فیصد ہے۔'

واضح رہے کہ 'ریاست میں تارکین وطن مزدوروں کی واپسی کے بعد سے کورونا مریضوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ 3 مئی کے بعد بہار پہنچنے والے بیشتر تارکین وطن کو کورونا مثبت پایا گیا ہے۔'

ان میں مہاراشٹر، دہلی، گجرات، ہریانہ، اتر پردیش اور راجستھان سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن مزدور شامل ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details