ریاست بہار کے محکمہ صحت کے ایڈیشنل سکریٹری کے ذریعے دی گئی ہدایت کی روشنی میں گیا کی نجی ہسپتالوں میں ریپڈ اینٹیجین کٹ کے ذریعے کورونا کی جانچ ہوگی، سول سرجن کو ہدایت دی گئی ہے کہ نجی ہسپتالوں کے ذریعے درخواست موصول ہونے پر جانچ کی کاروائی کی اجازت دی جائے ، اس اجازت نامے کی ایک کاپی محکمہ صحت اور ایگزیکٹیو ڈائریکٹر، ریاستی صحت کمیٹی کو بھی دستیاب کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
نجی اداروں کو اس کام کے لئے آئی سی ایم آر سے رابطہ کرنے یا اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہے اور انہیں این اے بی ایچ سے بھی اجازت کی ضرورت نہیں ہے۔
ریپڈ اینٹیجن کٹ کی اجازت دینے کے لئے یہ شرط طے کی گئی ہے کہ ان ٹیسٹ سے متعلق اعداد و شمار کو ریاستی صحت کمیٹی اور آئی سی ایم آر کے کووڈ 19پورٹل اور سول سرجن کو اس کی فہرست دستیاب کرانا ہوگا۔
سول سرجن کے ذریعہ ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ کے ڈیٹا انٹری کے لئے ان اداروں کو آئی سی ایم آر کے ذریعہ فراہم کردہ لاگ ان آئی ڈی اور پاس ورڈ بھی فراہم کرایا جائےگا۔
یہ بھی پڑھیں: 'سی بی آئی انکوائری کے لئے بہار حکومت کی سفارش غلط'