ریاست بہار کے ضلع گیا میں انوگرہ نارائن مگدھ میڈیکل کالج سے کورونا کولے کر راحت بھری خبر آئی ہے کیوں کہ اب تک یہاں آنے والے تمام مشتبہ مریضوں کی رپورٹ منفی آئی ہیں۔ حالانکہ ابھی بھی دس مشتبہ مریض بھرتی ہیں جنکی رپورٹ آنی باقی ہے۔
ضلع گیا کے انوگرہ نارائن ہسپتال کے کورونا وارڈ کے نوڈل آفیسر ڈاکٹر این کے پاسوان نے بتایا کہ 'فروری سے لے کر اب تک کل 36 مشتبہ مریضوں کو اے این ایم سی ایچ کے آئسو لیشن وارڈ میں داخل کرایا گیا ہے۔
گیا: کورونا کے 33 مشتبہ مریضوں میں 23 کی رپورٹ منفی ان میں سے مجموعی طور پر 23 کی رپورٹ آر ایم آر آئی سے موصول ہوئی ہیں۔ اور اس میں تمام 23 رپورٹیں منفی آئیں۔ منفی رپورٹ آنے کے بعد مشتبہ مریضوں کو اسپتال سے فارغ کیا جارہا ہے لیکن انہیں محکمہ صحت کی جانب سے جاری ہدایت نامہ پر عمل کرنے کی بھی ہدایت دی جارہی ہے۔
اس وقت ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں دو مشتبہ مریض داخل ہیں جن کی تفتیشی رپورٹ ابھی آر ایم آر آئی سے آنا باقی ہے۔
گیا: کورونا کے 33 مشتبہ مریضوں میں 23 کی رپورٹ منفی کورونا وارڈ کے نوڈل آفیسر نے بتایا کہ 'بودھ گیا کے بی ٹی ایم سی کے ڈرائیور کی موت کے بعد لئے گئے نمونے کی بھی تحقیقاتی رپورٹ بھی منفی آئی ہے۔ ایمرجنسی میں اس مریض کا علاج کرنے والے ڈاکٹر، دو جونیئر ڈاکٹرز، تین انٹرن اور چار نرسوں سمیت مجموعی طور پر 12 ہیلتھ ورکرز کو گھر میں ہی آئسولیشن میں رکھا گیاتھا۔'
انہوں نے بتایا کہ 'متوفی پہلے ہی مختلف بیماریوں میں مبتلا تھا اور طویل عرصے سے اس کا علاج چل رہا تھا لیکن اسے موت سے پہلے ہی سردی و کھانسی ہوئی تھی لہذا احتیاط کے طور پر اس کی موت کے بعد نمونہ جانچ کے لئے بھیجا گیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی دوسری ریاستوں سے آئے 33 افراد کا نمونہ لیا گیاتھا جس میں سے ایک کی رپورٹ منفی آئی ہے اور بقیہ کی رپورٹ آنا باقی ہے۔
اے این ایم سی ایچ کے سپریٹنڈنٹ وجئے کرشنا پرساد نے بتایا کہ 'محکمہ صحت کی ہدایت نامہ کے مطابق اسپتال میں تیاری اور علاج کے انتظامات کیے جارہے ہیں۔ اسپتال کی تمام قسم کی او پی ڈی خدمات بند کردی گئی ہیں اور او پی ڈی میں سنگین حالت میں آنے والے مریضوں کا ہی علاج کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 'اس کی وجہ سے ایمرجنسی میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ او پی ڈی میں آنے والے عام مریضوں کو اپنے قریبی اسپتال جانے کی ہدایت دی جارہی ہے۔ ہسپتال میں معمولات کے آپریشن بند کردیئے گئے ہیں۔
محکمہ صحت کے پرنسپل سکریٹری کے حکم پر 100 بیڈ کا اضافی وارڈ تیار کرلیا گیا ہے جبکہ 20 بیڈ کا آئسولیشن وارڈ پہلے ہی کام کر رہا ہے۔